وراثتی اراضی ہتھیانے والے پٹواریوں کیخلاف مقدمہ درج

وراثتی اراضی ہتھیانے والے پٹواریوں کیخلاف مقدمہ درج

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) موضع چوہنگ خور دکیراں میں شہری کی وراثتی زمین جعلی کاغذات کے ذریعے ہتھیانے والے جعلساز اور پٹواریوں کے خلاف الزام ثابت ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد سلیم نامی شخص نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواستیں دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے باپ کی موضع چوہنگ خورد کیراں میں 19مرلے 50 مربع فٹ اراضی ہے جو کہ ان کی وفات کے بعد اس کے بہن بھائیوں کے نام منتقل ہوگی تاہم ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا ہے کہ اکرم بٹ نامی ایک جعلساز نے 3 مرلہ کی جعلی دستاویزات کے ذریعے رجسٹری تیار کرتے ہوئے میرے والد صاحب کے جعلی سائن انگوٹھے لگاتے ہوئے انتقال پال کروا لیا اور رقبہ تعدادی 3 مرلے مجید نامی شخص کو فروخت کر دیا ہے جبکہ جس مصدقہ کاپی کی بنیاد پر اکرم بٹ نامی شہری نے محکمہ مال میں انٹری ظاہر کی ہے وہ بھی مناواں کے ایک شخص نے نام پر نکلی ہے۔ جعلساز نے بڑی مہارت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ شہری کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کی اور الزام ثابت ہونے پر سابق پٹواری تاج محمد‘ اکرم بٹ اور مفاد کنندہ مجید کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -