ڈی او سی سمیت انسپکٹر پر کوآپرٹیو سوسائٹیوں میں بے ضابطگیوں کا الزام

ڈی او سی سمیت انسپکٹر پر کوآپرٹیو سوسائٹیوں میں بے ضابطگیوں کا الزام

  

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پی سی ایس آئی آر کوآپرٹیو سوسائٹی کے ممبر رانا زاہد نے روزنامہ پاکستان کے دفتر میں آکر الزام عائد کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو اعجاز احمد خان اور فاروق سوہل نامی انسپکٹر ضلع لاہور کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بے ضابطگیاں کرنے میں مصروف ہیں اور سوسائٹیوں میںالیکشن کروانے کی مد میں لاکھوں روپے رشوت وصولی کا سلسلہ بھی انہوں نے شروع کر رکھا ہے جبکہ پی سی ایس آئی آر کوآپرٹیو سوسائٹی کے الیکشن 2012 تا 2015ءمیں بھی مخصوص طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے پہلے الیکشن کروانے کی مد میں لاکھوں روپے مجھ سے وصول کیے گئے اوربعدازاں منسوخ کرنے کے مخالف پارٹی سے بھی لاکھوں روپے وصول کرلئے۔ ہماری وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ رجسٹرار کوآپرٹیو سوسائٹیوں میں کرنے والی بے ضابطگیوں اور کرپشن کا فوری نوٹس لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -