جنرل ہسپتال کا واحد یو ٹرن فوری بحال کیا جائے:ناصر اقبال خان

جنرل ہسپتال کا واحد یو ٹرن فوری بحال کیا جائے:ناصر اقبال خان

  

لاہور( پ ر ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان اور سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کا واحد یو ٹرن فوری طور پر بحال کیا جائے۔ فیروز پور روڈ پر ریپڈ بس ٹریک کی تعمیر سے لاہور جنرل ہسپتال جانیوالے مریضوں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مقامی لوگ نماز کے لئے لاہور جنرل ہسپتال کی حدود میں واقعہ مسجد میں جاتے ہیں مگر دوطرف سے آہنی جنگلے کی دیوار تعمیر ہونے کے سبب اب وہ سڑک عبور کرنے سے قاصر ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال کے آﺅٹ ڈور کے سامنے والا واحد یو ٹرن ختم ہونے سے ایمبو لینس اور دوسری گاڑیوں کو ڈیڑھ کلو میٹر کا اضافی فاصلہ طے کرنے کے بعد واپسی کے لئے یوٹرن ملتا ہے اور اس دوران کئی مریض اور شدید زخمی شہری موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔۔ لاہور جنرل ہسپتال کی طرف مڑنے کے لئے مین فیروز پور روڈ سے راستہ چھوڑا جائے ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -