سیدیوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی جیت پوری جمہوریت کی فتح ہے، ملک سہیل
لاہور(پ ر) پیپلزٹریڈرز سیل لاہور کے صدر ملک سہیل نے کہا ہے کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ ہم اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک دوسرے کا احترام کریں بلاوجہ مخالفت نقصان دہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ، صدر پاکستان آصف علی زرداری اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے کوشاں ہیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی فتح پوری جمہوریت کی فتح ہے مخالف سیاسی جماعتوں نے دیکھ لیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔