سرکاری ہسپتالوں کے خطرناک کوڑا کرکٹ کی ڈسپوزل کے بارے میں نوٹس

سرکاری ہسپتالوں کے خطرناک کوڑا کرکٹ کی ڈسپوزل کے بارے میں نوٹس

  



لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کے خطرناک کوڑا کرکٹ کی ڈسپوزل کے بارے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کو اس معاملے پر جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں سیکرٹری صحت نے اس معاملے کی چھان بین کرنے کے لیے ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر معاذ احمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریگی۔ دریں اثناءسیکرٹری صحت نے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ سے ہسپتال ویسٹ کوٹھکانے لگانے سے متعلق ضروری معلومات محکمہ صحت کو فوری طورپر بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کا مضر صحت کوڑا کرکٹ چلڈرن ہسپتال اور شالیمار ہسپتال میں نصب انسیزیٹر کے ذریعے تلف کیاجاتا ہے جس کے لیے ایک باقاعدہ سسٹم موجود ہے۔ خطرناک کوڑا کرکٹ کو عام کوڑا کرکٹ سے الگ کرکے خصوصی شاپنگ بیگز اور ڈبوں میں بند کرکے مذکورہ ہسپتالوں کے انسیزیٹر تک پہنچایا جاتا ہے۔محکمہ صحت نے اس کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے کام کی مانیٹرنگ سخت کرنے اوراس میں پائی جانے والی باقاعدگیوں کو روکنے کیلئے خصوصی ہدایت بھی جاری کردی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1