متقی لوگوں کو نہ صرف دنیا وآخرت میں بھی بے شمار نعمتیں ملیں گی، علامہ محمد اسلم صدیقی
لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے ہفتہ وار درس قرآن کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متقی وہ ہیں جو اللہ کی صفات پر ایمان لائیں متقی لوگوں کو بے شمار نعمتیں ملیں گی۔ اللہ تعالیٰ جن لوگوں کو جنت میں بھیجے گا وہ متقی لوگ ہونگے جنہیں نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی بے شمار نعمتیں ملیں گی۔ انہوں نے مزید کاہ کہ آپ کو دنیا میں انسانیت کی فلاح کے لئے بھیجا گیا اور آپ نے انسانیت کو اچھائی اور برائی کا راستہ بتایا قرآن رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے امیری اور غریبی اللہ کی طرف سے ہے اللہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں اللہ کے حکم کوٹالنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا کلام نصیحت ہے ہم تباہی کے راستے پر چل نکلے ہیں اگر دنیا اور آخرت میں فلاح پانی ہے تو پھر ہمیں اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستوں پر اپنی زندگیاں گزارنی چاہیے۔ نشست کے اختتام پر خصوصی دعا مانگی گئی۔