ٹاﺅن شپ میں نادرا کا عملہ لاکھوں روپے فراڈ پرفرار، مکینوں کا احتجاج

ٹاﺅن شپ میں نادرا کا عملہ لاکھوں روپے فراڈ پرفرار، مکینوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ٹاﺅن شپ بلاک نمبر 12 بی ون میں قائم بجلی گیس، فون وغیرہ کے بل جمع کرنےوالے نادرا اکیاسک سنٹر کا عملہ سینکڑوں صارفین کے لاکھوں روپے لیکرسینٹر چھوڑ کر فرارہوگیا۔ تمام جمع شدہ بلوں پر ایزی پیسہ کی مہر لگی ہوئی ہے۔ جمع شدہ بلوں کی رقم متعلقہ محکموں کو وصول ہی نہیں ہوئی۔ اس سنگین فراڈ زیادتی کے خلاف بلاک نمبر 11-12 کے مینروڈ پر مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خاں نے صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ غریب صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بلوں کی وجہ سے مختلف محکموں کی جانب سے کنکشن کاٹنے کے نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔