غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی کم وسیلہ بچوں کے لیے امید کی کرن ہے ‘ لیاقت بلوچ

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی کم وسیلہ بچوں کے لیے امید کی کرن ہے ‘ لیاقت بلوچ

  

لاہور(پ ر) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی ”روشن مستقبل مہم“ کم وسیلہ بچوں کے لیے امید کی کرن ہے جس کے تحت دیہاتوں کے نادار ، یتیم اور مستحق بچوں کی علم تک رسائی ممکن بنائی جائے گی ۔ ایسے بچوں کے لیے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا 25 ہزار طلباءکی تعلیمی کفالت کا پروگرام جہالت اور تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ٹرسٹ لیاقت بلوچ اور وزیرتعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ دیہاتوں میں علم کی شمعیں روشن کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کررہا ہے اس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نسل بہت باصلاحیت ہے لہذا ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ہمیں اپنی قوم اور نوجوانوں پر اعتبار کرنا اور انہیں روشن مستقبل دینا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتوں کے 25 ہزار سے زائد کم وسیلہ اور یتیم و نادار بچوں کی تعلیمی معاونت کا عزم ایک ایسا جذبہ ہے جسے عملی جامہ پہنا کر ناخواندگی اور غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ٹرسٹ کے تعلیمی پراجیکٹس نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ نیکی اور فلاح کے پروگرام ہےں ۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ دیہاتوں میں یتیم اور نادار بچوں کی تعلیمی کفالت غزالی ٹرسٹ کا اہم کارنامہ ہے اور ہمارے معاشرے کو ایسے ہی دردِ دل رکھنے والے افراد اور اداروں کی ضرورت ہے وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ علم کی شمعیں روشن کررہا ہے ، ہمیں ایسی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -