لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحان کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحان کے نتائج کا اعلان کل ہوگا

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کل میٹرک کے سالانہ امتحان 2012کے نتائج کا اعلان کرے گا جبکہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کی پوزیشنوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ کے ترجمان نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی پوزیشن لینے والے امیدوار کو لیپ ٹاپ اور20ہزار روپے انعام دیا جائے گا دوسری پوزیشن والے کو 15ہزار جبکہ تیسری پوزیشن والے کو 10ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ اس دفعہ 15پوزیشن ہولیڈرز کو بھی انعامات دیئے جائیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس دفعہ گزشتہ سال والی صورتحال نہیں ہوگی کیونکہ اس دفعہ منیول اور آن لائن دونوں طریقوں سے رزلٹ تیار کیا گیا ہے ۔ لاہور بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ اس دفعہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں دو لاکھ 9ہزار کے قریب طلباءو طالبات نے شرکت کی تھی۔ آج شام چھ بجے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں افطار پارٹی بھی دی جائے گی اور پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -