حکومت طلبہ کوجدید تعلیم دینے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے: مجتبیٰ شجاع

حکومت طلبہ کوجدید تعلیم دینے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے: مجتبیٰ شجاع

  

لاہور (خبرنگار+ ایجوکیشن رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت طلبہ کو جدید تعلیم دینے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت پرائمری اور مڈل سکولوں میں تعلیمی سہولیات مہیا کرنے پر 4 ارب روپے خرچ اور 52 کروڑ روپے سے طالبات کے مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن کی ترقی پر مجموعی طور پر 46 ارب روپے خرچ کررہی ہے جس سے نظام تعلیم میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ ٹیچرز ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غربت و سماجی پسماندگی کی بناءپر حصولِ تعلیم سے محروم گیارہ لاکھ بچوں پرتعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے گزشتہ سال 35 ہزار طلباءو طالبات کو وظائف دیئے گئے جبکہ رواں سال 40 ہزار طلبہ کو وظائف دیئے جارہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہزاروں سکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم کے لیے جدید لیبز کا قیام سینکڑوں سکولوں کو ایکسیلینس بنانے، 10 ہزار سکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی، دانش سکولوں کا قیام اور اڑھائی ہزار سکولوں کو انگلش سکولوں کا درجہ دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -