پٹرول پمپوں پر چھاپے ،کم ناپ تول ،ملاوٹ پر 5سیل

پٹرول پمپوں پر چھاپے ،کم ناپ تول ،ملاوٹ پر 5سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر+ خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل لیبر نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے ۔ اس دوران انہوں نے کم ناپ تول اور ناقص ملاوٹ شدہ پٹرول کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے 5 پٹرول پمپ سیل کر دیئے۔ چھاپوں کی نگرانی ڈی جی لیبر ہمایوں مظہر شیخ نے کی۔ مال روڈ پر بھی پٹرول پمپ پر پیمانہ کم نکلا جبکہ ملاوٹ بھی پکڑ ی گئی جس پر انہوں نے مال روڈ پر واقع سٹار پٹرولیم پمپ کو سیل کردیا۔ بعدازاں شادمان میں المدینہ پٹرول پمپ‘ مزنگ فلنگ سٹیشن‘ مزنگ سلطان باہو فلنگ سٹیشن‘ میکلوڈ روڈکاکا یاسین پٹرولیم‘ شاہدرہ پر بھی ناقص پٹرولیم مصنوعات کی فروخت اور پیمانے میں ہیرا پھیری پکڑی گئی جس پر ڈی جی نے انہیں بھی سیل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی جی لیبر ہمایوں مظہر شیخ نے کہا کہ کم تولنے اور ملاوٹ کرنے والے تمام پٹرول پمپ سیل کر دیئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -