2035 تک ترقیاتی پلان کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو سونپ دی گئی

2035 تک ترقیاتی پلان کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو سونپ دی گئی

  

لاہور( نیوز رپوٹر) صوبائی دالحکومت کی بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات پورا کرنے اور شہریوں کو تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے 2035ءتک لاہور ریجن کے ترقیاتی پلان کی تیاری کی ذمہ داری لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سونپ دی ہے۔ یہ پلان ضلع لاہور اور اس کے قریبی علاقوں کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور اس مقصد کے لئے درکا وسائل کے حصول کے لئے مختصر مدت اور طویل المعیاد منصوبہ بندی کرے گا۔ ترقیاتی پلان کی تیاری کے لئے ریجنل پلاننگ اور ماسٹر پلانگ کی تیاری کا تجربہ رکھنے والی بین الاقوامی فرموں کی پری کوالیفیکیشن کے لئے ان سے 27اگست تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ اس مقصد کے لئے تفصیلی ٹی اوآرز اور دیگر ضروری دستاویزاwww.lda.gop.pk اور www.urbanunit.gov.pk سے ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -