محکمہ محنت کی ٹیموں کو ناپ تول کے اوزان چیک کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا

محکمہ محنت کی ٹیموں کو ناپ تول کے اوزان چیک کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر محنت پنجاب حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو اشیائے خورد ونوش پوری مقدار میں مہیا کرنے کے لئے رمضان بازاروں سمیت مارکیٹس میں اوزان و پیمائش کی چیکنگ کے لئے محکمہ محنت کی انسپکشن ٹیموں کو چھاپے مارنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انہیں جدید آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں - انہوں نے کہا کہ اوزان و پیمائش کے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں کام جاری ہے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ لاہور میں اوزان و پیمائش کے حوالے سے سروے کیا گیا اور اس سروے کا مقصد تمام ان اداروں کا ڈیٹا جمع کرنا ہے جہاں اوزان و پیمائش کے پیمانے استعمال ہوتے ہیں، یہ سروے دکانوں، صنعتی و تجارتی اداروں، پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشنز پر کیا گیا۔