حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے: کھیلوں سے وابستہ شخصیات
لاہور( سپورٹس رپورٹر) حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حکومت کو اپنے کاموں سے فرصت ہو تو وہ عوام کے مسائل کی جانب توجہ دے ان خیالات کا اظہار کھیلوں سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی عدم توجہ پر روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کا ہے اس وقت جب رمضان المبارک شروع ہوچکا ہے تو مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے ایسے موقع پر جب مہنگائی کو کنٹرول کیا جانا چاہئیے اس وقت اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بن کر تماشہ دیکھ رہی ہے غریب عوام کا کو ئی پرسان حال نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب عوام حکومت سے تنگ ہوں گے اور مہنگائی اتنی زیادہ ہوگی تو ان کی امیدیں عدالت سے ہی ہوگی اور وہ عدالت سے ہی مدد مانگیں گے یہ ان کی مجبوری ہے اس وقت ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔