پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایکشن ‘گرانفروشی پر 117دکانداروں کو جرمانے 10کے خلاف مقدمات

پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایکشن ‘گرانفروشی پر 117دکانداروں کو جرمانے 10کے خلاف ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی حکومت نے غریب ریڑی بانوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن کا سلسلہ جاری رکھا گزشتہ روز91 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروش اور منافع خوری کرنے والے 117 دوکانداروں کے چالان کئے جبکہ 10 دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کئے۔ ڈی سی او لاہور کے مانیٹرنگ آفیسر امین اکبر چوپڑا کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 541 مقامات پر چھاپے مارے اس دوران منافع خوری کرنے والے 117 دوکانداروں کے چالان کرائے گئے 10 کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 1لاکھ 78ہزار جرمانہ کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -