نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا

  

اینٹیگا (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔ میچ کے تیسرے اور آخری روز ویسٹ انڈیز بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 326 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، نارسنگھ ڈیونارائن نے سنچری سکور کی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈینیئل ویٹوری نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ نیل وینگر نے تین شکار کئے۔ آخری روز کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ برینڈن میک کلم نے نصف سنچری سکور کی۔ میزبان سائیڈ کی طرف سے شین شلنگفورڈ نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -