ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

  

اینٹیگا (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، مایہ ناز بلے باز کرس گیل کو 18 ماہ بعد دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈیرن براوو کو خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق ڈیرن سیمی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، ایڈرین براتھ، کیرن پاﺅل، اسد فہد الدین، شیونارائن چندرپال، مارلن سیموئلز، نارسنگھ ڈیونارائن، دنیش رامدین (وکٹ کیپر)، ٹینو بیسٹ، کیمار روچ، روی رامپال اور سنیل نارائن شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ سے اینٹیگا میں شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -