پی سی بی کا مران ،سمیع ،یاسر اور طلحہ کوبھی سینٹرکنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا مران ،سمیع ،یاسر اور طلحہ کوبھی سینٹرکنٹریکٹ میں شامل کرنے کا ...

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ چیئرمین ذکاء اشرف کی وطن واپسی پر کریگا. میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی نے سلیکٹرز سے صلاح مشورہ کے بعد کامران اکمل ، محمد سمیع، یاسرشاہ اور محمد طلحہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کے لیئے چیئرمین کی منظوری ضروری ہوتی ہے. چیئرمین ذکاء اشرف کی وطن واپسی پر نام منظوری کے لیئے انہیں بھجوا دیئے جائیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -