لندن اولمپکس 2012 کے آغاز میں4 دن باقی

لندن اولمپکس 2012 کے آغاز میں4 دن باقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز) رواں ماہ لندن اولمپکس گیمز 2012ق کے شروع ہونے میں4 دن باقی رہ گئے ۔ زمین پر کھیلوں کے سب سے بڑا میلہ 27 جولائی سے لندن میں شروع ہو گا جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں طلائی تمغے کے حصول کےلئے قسمت آزمائیں گے۔ میگاایونٹ کے تمام مقامات اولمپک معرکوں کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ برطانیہ میں 30سے زیادہ مقامات پر اولمپک کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ اولمپک پارک کے وسط میں مرکزی سٹیڈیم پانچ سو پاﺅنڈ کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے تین اطراف سے پانی میں گھرے سٹیڈیم میں 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ جہاں افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے علاوہ ایتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے۔ اولمپک پارک کے علاوہ ومبلڈن سٹیڈیم ٹینس، ویمبلے فٹ بال اورلارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں تیر اندازی کے مقابلے ہونگے۔ واٹر سپورٹس جدید ترین ایکویٹک سینٹر میں ہونگے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کےلئے غیر ملکی ایتھلیٹس اور آفیشلز کی اولمپک ویلیج میں آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ گیمز کے شروع ہونے میں ابھی آٹھ دن باقی ہیں اور میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کےلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ہیتھرو کا انتظام چلانے والی کمپنی بی اے اے کو توقع ہے کہ 24 جولائی کھلاڑیوں کی آمد کے حساب سے مصروف ترین دن ہو گا۔ گیمز کے کامیاب اور یادگار انعقاد کے حوالے سے برطانوی حکومت کوشاں ہے اور تمام سمندری اور ہوائی راستوں پر بھی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں اور گیمز کے دوران تقریباً 17 ہزار اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی کریں گے۔ 10 اگست تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 26 کھیلوں کے 302 ایونٹس منعقد ہوں گے۔ 201 ممالک کے ایتھلیٹس نے گیمز کےلئے براہ راست کوالیفائی کیا ہے جبکہ 204 ممالک سے 10 ہزار 5 سو ایتھلیٹس کی آمد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ایونٹ 10 اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔ یاد رہے کہ ایونٹ 17 روز تک جاری رہنے کے بعد 12 اگست کو اختتام پذیر ہو گا