لندن اولمپکس،قومی ہاکی ٹیم آج ہالینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی
لندن ( نیٹ نیوز)پاکستان کی ہاکی ٹیم 24اور 26جولائی کو ہالینڈ اور جرمنی کی ٹیموں کے خلاف بھی پریکٹس میچز کھیلے گی قومی ہاکی ٹیم لندن اولمپکس میں اپنا پہلا میچ سپین کی ٹیم کے خلاف 30 جولائی کو کھیلے گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول نے بتایاکہ قومی ہاکی ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی، قوم ٹیم کے لئے خصوصی دعا کرے۔ لندن اولمپکس رمضان کے بابرکت مہینے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے بہتر سے بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ آسٹرو ٹرف میں ہر ٹیم کو مواقع ملتے ہیں۔ برمنگھم میں لگنے والے کیمپ سے نہ صرف قومی ٹیم لندن کے موسم سے ہم آہنگ ہوگی بلکہ اولمپکس سے قبل اسے مزید پریکٹس مل جائے گی۔