ٹیم کے باﺅلنگ کوچ کو ساڑھے سات ہزارڈالر ماہانہ ملیں گے

ٹیم کے باﺅلنگ کوچ کو ساڑھے سات ہزارڈالر ماہانہ ملیں گے

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹےم کے نئے باﺅلنگ کوچ کو ساڑھے سات ہزار ڈالر ماہانہ ملیں گے۔اس سے قبل انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین ماہانہ ساڑھے سات ہزار ڈالرز تنخواہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا باﺅلنگ کوچ بھی ایسے غیر ملکی کو تقرر کیا جائے گا جو ساڑھے سات ہزار ڈالرز تنخواہ کیلئے رضامند ہو جائے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے سابق آل رانڈر ڈرمٹ ریو، ای ین پونٹ سمیت چار غیر ملکیوں نے عہدے کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد اکرم کا نام بھی شارٹ لسٹ کئے گئے چار امیدواروں میں شامل ہے تاہم پی سی بی کو ایسے کوچ کی تلاش ہے جو بائیو میکینکس میں مہارت کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کام کا تجربہ رکھتا ہو۔ ان شرائط پر پورا اترنے کے علاوہ وہ ساڑھے سات ہزار ڈالرز یا اس سے کم تنخواہ پر کام کرے۔ پی سی بی بھاری تنخواہ پر غیر ملکی کوچ مقرر نہیں کرنا چاہتا۔ ڈرمٹ ریویو اس سے قبل پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے بھی درخواست دے چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ای ین پونٹ کو پاکستان ٹیم کا نیا باﺅلنگ کوچ مقرر کرنے کی خبروں کو حیران کن قرار دیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -