پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو تمام بقایاجات ادا کر دیئے

پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو تمام بقایاجات ادا کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو مستقبل میں تنخواہوں اور میچ فیس میں تاخیر نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام بقایاجات ادا کر دیئے ۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو مستقبل میں تنخواہوں اور میچ میں تاخیر نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام بقایاجات ادا کر دیئے ہیں ۔ بورڈ نے کھلاڑیوں کے گذشتہ5 ماہ کے بقایاجات کے علاوہ حالیہ دورہ سری لنکا کے واجبات بھی ادا کر دیئے ہیں ۔ بورڈ نے کھلاڑیوں کو نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق واجبات کی ادائیگی کی ہے جبکہ اسی عرصے میں کھلاڑیوں کی جانب سے میچز کی شرکت کے حساب سے میچ فیس کی ادائیگی بھی کر دی ہے ۔