ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل پہلا ٹیسٹ شروع

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل پہلا ٹیسٹ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنگسٹن(نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساﺅنڈ اینٹیگا میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 4 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ڈیرن سیمی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کیوی ٹیم کی قیادت کے فرائض روس ٹیلر انجام دیں گے۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 1952 سے اب تک باہمی سیریز میں 37 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں میزبان ویسٹ انڈیز نے10 اور نیوزی لینڈ نے 9 میں فتح حاصل کی جبکہ 18 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔