پاکستان کا 9 رکنی قومی دستہ کل لندن روانہ ہوگا

پاکستان کا 9 رکنی قومی دستہ کل لندن روانہ ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کا 9رکنی قومی دستہ لندن اولمپکس گیمز میں شرکت کیلئے کل لندن روانہ ہوگا ۔ اتھلیٹکس ، سوئمنگ اور شوٹنگ کے کھلاڑی اولمپکس گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس گیمز میں شرکت کیلئے 5کھلاڑی اور 4آفیشلز جائیں گے ۔ کھلاڑیوں میں لیاقت علی اور رابعہ عاشق اتھلیٹکس مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرینگے ۔ سوئمنگ مقابلوں میں اسرار احمد اور انعم جبکہ شوٹنگ میں خرم سلطان پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ خالد محمود نے کہا کہ انہی کھلاڑیوں کا اولمپکس میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھلیٹکس اور شوٹنگ کی ٹیمیں 25 جولائی جبکہ سوئمنگ ٹیم 24 جولائی کو لندن روانہ ہوگی۔ جنرل سیکرٹری نے کہا کہ لندن اولمپکس کیلئے باصلاحت کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے اور ان سے بہتر امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -