پاکستان، بھارت دونوں ملکوں سے پیار ہے، وینا

پاکستان، بھارت دونوں ملکوں سے پیار ہے، وینا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شوبز ڈیسک) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور یہ بات ثابت کرنے کےلئے بھارت کی برائی کرنا ضروری نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک انٹرویومیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ اداکاری ان کا پیشہ ہے اور وہ اسے نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا اداکارہ ہوں، اداکارہ ہی رہوں گی۔ کچھ عرصہ قبل بھارت میں کیے جانے والے متنازع فوٹو شوٹ کے بارے میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ وہ تصاویر تدوین شدہ تھیں وینا ملک کے بقول جریدے ایف ایچ ایم کے خلاف ان کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے جس میں شاید وقت لگ جائے۔ تاہم وہ اپنی ساکھ کی خاطر اس کی پیروی کرتی رہیں گی۔ پاکستانی سیاست میں آنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ وہ سماجی کام تو بہت عرصے سے کر رہی ہیں لیکن سیاست کے لیے وہ خود کو موزوں نہیں سمجھتیں۔ تاہم انہوں نے اس بات کو خارج از امکان بھی قرار نہیں دیا۔ ایک سامع کی جانب سے پاکستان نہ آنے کی وجہ دریافت کرنے پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر رہنے کی وجہ ان کا کام ہے۔ بقول ان کے انہیں بھارت میں بہت کام مل رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -