رمضان المبارک میں عبادات کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے ‘زارا کبر

رمضان المبارک میں عبادات کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے ‘زارا کبر

  

لاہور(این این آئی) اداکارہ زارہ اکبر نے کہا ہے کہ روزہ ثواب کے حصول کا باعث ہے اور ہمیں رمضان المبارک میں عبادات کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے ‘روزے کی فضیلت سے لوگ بے شمار بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں جسکی کئی مثالیں موجود ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس نے ہمیں دوبارہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ دیکھنا اور اس میں نیکیاں سمیٹنا نصیب فرمایا ۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کے باوجود میرے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آتی بلکہ روزہ رکھنے کے بعد میں اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ متحرک محسوس کرتی ہوں اور میری توانائیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

مزید :

کلچر -