کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کررہی ہوں،مہوش

کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کررہی ہوں،مہوش

  

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اس وقت بے شمار ڈراموں میں اہم کردار ادا کررہی ہوں جو اس وقت مختلف چینلز پر آن ائیر ہیں اور عوام ان کو بہت پسند کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور جب بھی مجھے کسی ڈرامے میں کام کرنے کی آفر ہوتی ہے تو سب سے پہلے میں اس میں اپنا کردار ضرور دیکھتی ہوں اور اس کے بعد اس میں کام کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کرتی ہوں مہوش حیات نے کہا کہ میری کامیابی کا راز میری انتھک محنت ہے زندگی میں ہمیشہ محنت سے کام کیا اور ہر کام میں مجھے کامیابی ہی ملی ہے۔

مزید :

کلچر -