فنکار شوبز سے جتنا مرضی دور رہ لے اندر کا فنکار کبھی نہیں مرتا ‘صنم ناز

فنکار شوبز سے جتنا مرضی دور رہ لے اندر کا فنکار کبھی نہیں مرتا ‘صنم ناز

لاہور(این این آئی) اداکارہ صنم ناز نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد بھی شوبز کی دنیا میں واپسی پر یہ احساس ہوا ہے کہ اس شعبے سے کتنی ہی دوری کیوں نہ اختیار کر لی جائے اندر کا فنکار کبھی نہیں مرتا ‘آج بھی اداکاری کرتے ہوئے یہ احساس نہیں ہوتا کہ میں طویل عرصے شوبز سے دور رہی ہوں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دو ڈرامہ سیریلزکی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جس میں میرا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اس کے علاوہ وہ پروڈیوسر وڈائریکٹر عامر چوہدری کے اسٹیج ڈرامہ ”مورنیاں “جو الحمرا ہال ایک میںپیش کیا جارہا ہے اس میں بھی پرفارم کر رہی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...