رانی مکھر جی باکسر خاتون کا کردار ادا کرینگی

رانی مکھر جی باکسر خاتون کا کردار ادا کرینگی

  

 ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارت کی مشہور اداکارہ رانی مکھر جی اپنی نئی فلم میں پانچ بار کی ورلڈ باکسنگ چیمپئن خاتون میری کوم کا کردار ادا کریں گی۔بھارتی کھلاڑی میری کوم لندن اولمپکس میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے میری نے اقرار کیا کہ انکی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے اور اس میں رانی مکھر جی انکا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم کا نام تاحال فائنل نہیں ہوسکا تاہم بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم ہدایتکار نے رانی مکھر جی کو اس کردار کیلئے موزوں ترین قرار دیا ہے۔

مزید :

کلچر -