بروسلی کی بیٹی نے اپنے والد پر فلم بنالی

بروسلی کی بیٹی نے اپنے والد پر فلم بنالی

  

لندن(نیٹ نیوز) بروسلی کی بیٹی شینن لی نے اپنے والد اور معروف مارشل آرٹ اداکار پر ایک دستاویزی فلم بنائی ہے جس میں انھیں ایک سٹار، ایک جنگجو اور ایک فلسفی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔یہ فلم ان کی چالیسویں برسی سے قبل آئی ہے اور اس میں انہیں مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) کا موجد ثابت کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایم ایم اے کو الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ کا مقبول ترین روپ مانا جاتا ہے۔ اس میں شامل تشدد کے لیے اس کی تنقید ہوتی رہی ہے تاہم یہ اب باکسنگ جیسے مقبول ترین مقابلے کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔اپنے والد کے بارے میں شینن لی کہتی ہیں میں اپنے والد کے بارے میں ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ وہ مارشل آرٹ کے ماہر ہونے کے ساتھ اسے فلسفے سے جوڑنے والے تھے اور اس کے پیچھے ان کے بے لوث خیالات تھے۔

مزید :

کلچر -