ندیم بیگ نے ڈرامہ سیریل”آپے رانجھا ہوئی“کے سیٹ پر اپنی74ویں سالگرہ منائی

ندیم بیگ نے ڈرامہ سیریل”آپے رانجھا ہوئی“کے سیٹ پر اپنی74ویں سالگرہ منائی

  

لاہور(فلم رپورٹر)لالی وود کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ نے ڈائریکٹر سید فیصل بخاری کی ڈرامہ سیریل”آپے رانجھا ہوئی“کے سیٹ پر اپنی74ویں سالگرہ منائی۔اس موقعہ پر سیٹ پر موجود فنکاروں صبا فیصل،بینا چوہدری،اسد ملک، زارا اکبر،عمران بخاری،ساریہ انصاری اور نغمہ بیگم نے ندیم بیگ کو مبارکباد دی اور اُن کی طویل عمر اور صحت کے لئے دُعا کی۔سالگرہ میں سید نور،چوہدری اعجاز کامران اور ذوالفقار مانا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ندیم بیگ نے اپنی خوشی میں شرکت کرنے والے تمام ساتھی فنکاروں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں ہر سال انتہائی سادگی سے اپنی سالگرہ مناتا ہوں۔اس سال کئی برس بعد لاہور میں سالگرہ منا کر جو مسرت ہورہی ہے اُس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -