سید علی گیلانی کی کشمیریونیورسٹی کے طالبعلم پیرزادہ اقبال کی بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریونیورسٹی کے طالب علم پیرزادہ اقبال کی بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیری نوجوانوں اور طالب علموں کے جذبہ حریت اور تعلیمی مستقبل کو تاریک کرنا چاہتی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پولیس میں غیر کشمیریوں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا گیا اور ان پولیس افسران کا مشن کشمیری نوجوانوں اور طالب علموں کو ہراساں کرنا اور سخت پالیسیوں کے ذریعے انہیں آزادی کی تحریک سے دور رکھنا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کی فوجی جارحیت اور پولیس کے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ حصول مقصد تک پر امن تحریک جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔