ایٹمی افزودگی ایران کا قانونی حق ،پر امن مقاصد کے لیئے توانائی کے حصول سے روکا نہیں جا سکتا،امریکی پروفیسر

ایٹمی افزودگی ایران کا قانونی حق ،پر امن مقاصد کے لیئے توانائی کے حصول سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن/تہران(اے پی اے )امریکی یونیورسٹی آف الباما سکول آف لاءکے پروفیسر ڈینائیل ایچ جوئنیر نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ ایٹمی افزودگی ایران کا قانونی حق ہے اور سو فیصد قانونی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے تمام ایٹمی اور غیر ایٹمی ہتھیاروں والے ممالک کی طرح ایران کا بھی بنیادی حق ہے کہ وہ پر امنمقاصد کے لیئے اپنی ایٹمی قوت میں اضافہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دوسرے ممالک بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کے تحت اپنے حقوق حاصل کر رہے ہیں اسی طرح ایران کا بھی حق ± ہے کہ وہ اپنی حفاظت اورپر امن مقاصد کے لیئے اپنی استعداد کا میں اضافہ کرے۔2006میں اقوام متحدہ نے ایرانی ایٹمی پروگرام کو بین الاقوامی امن اور سکیورٹی کو خطرہ قرار دیتے ہوئے ایرانی ایٹمی افزودگی پر پابندیاں لگا دی تھیں کہ ایران فوری طور پر اپنے تمام ایٹمی پروگرام خواہ وہ کسی مقصد کے لیئے ہو بند کر دے۔سکیورٹی کونسل کے معائنے کی حد تک بات کو تسلیم کر بھی لیا جائے تو اقوام متحدہ مستقل طور پر ایرانی ایٹمی پروگرام بند نہیں کر سکتی۔کیوں کہ ایرانی ایٹمی پروگرام قانونی طور پر حق بجانب ہے۔

مزید :

عالمی منظر -