غزہ میں برما کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی میں دھرنا

غزہ میں برما کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی میں دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ( اے این این ) غزہ میں سیکڑوں افراد نے برما میں بدھ مذہب کے پیرو کاروں کے ہاتھوں قتل عام کے شکار مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی میں دھرنا دیا جس میں یومیہ بنیادوں پر نہتے مسلمانوں پر ظلم و تشدد، قتل عام اور انہیں ہجرت پر مجبور کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ غزہ کی وزارت اوقاف کی کال پر سیکڑوں فلسطینیوں نے غزہ کے نامعلوم مقام پر اپنے احتجاجی مظاہرے میں برما کے اقلیتی مسلمانوں کےسفاکانہ قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر برما کے مسلمانوں کی مدد میں جلدی کی اپیل کی گئی تھی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رابطہ علما اسلام، فلسطین کے سربراہ رکن پارلیمان ڈاکٹر سالم سلامہ نے اس احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کہا کہ برما کے مسلمانوں پر اجتماعی ظلم ڈھایا جا رہا ہے ساری دنیا ان کا قتل عام دیکھ رہی ہے مگر کوئی ٹس سے مس تک نہیں ہو رہا۔ انہوں نے اسلامی تعاون کونسل اور تمام اسلامی حکومتوں سے برما کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور بے یارو مدد گار افراد کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر بدھ مت کے پیروکاروں کے محاسبے کا مطالبہ کیا۔ خیراتی تنظیموں سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈاکٹر سالم سلامہ نے کہا کہ وہ برما میں موجود اور ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچنے والے مسلمانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، انہوں نے مسلمانوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم پر برمی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

مزید :

عالمی منظر -