کافی اور چائے کا استعمال دل کے امراض کے خطرہ کو کم کرتا ہے‘ ماہرین

کافی اور چائے کا استعمال دل کے امراض کے خطرہ کو کم کرتا ہے‘ ماہرین

  

ایمسٹرڈم(اے پی پی) جدید تحقیق کے مطابق کافی یا چائے کا اعتدال پسندی سے استعمال امراض دل کے خدشات کو کم کرتا ہے اور چائے کے کم یا زیادہ استعمال سے امراض دل کے باعث شرح اموات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ کافی اور چائے کے استعمال کے حوالے سے تنظیم کی مسلسل 13 سال تک نیدرلینڈ کے 37514 شہریوں پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ 2 سے 4کپ کافی پیتے ہیں ان کو امراض دل کے خدشات ان لوگوں کی نسبت 20فیصد تک کم ہو جاتے ہیں جو 2 سے کم یا 4سے زیادہ کافی کے کپ روزانہ پیتے ہیں ۔ دوسری جانب ایسے افراد جو روزانہ 3سے 6 کپ چائے پیتے ہیں ان میں ان افراد کے مقابلے میں امراض دل کے ذریعے موت کے خدشات 45فیصد کم ہو جاتے ہیں جو ایک کپ سے کم یا 6کپ سے زیادہ چائے روزانہ پیتے ہیں جبکہ چائے یا کافی کے استعمال سے امراض دل کے خدشات کسی ایک شخص میں بھی نہیں پائے گئے۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے فوڈ فریکیونسی سوالنامہ کا بار بار استعمال کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -