تائیوان آئندہ ماہ طاقتور ملٹی پل لانچ راکٹ نظام حاصل کرلے گا

تائیوان آئندہ ماہ طاقتور ملٹی پل لانچ راکٹ نظام حاصل کرلے گا

  

تائیپے (این این آئی) تائیوان حریف چین کی طاقت کو توڑنے کےلئے آئندہ ماہ ملٹی پل راکٹ کا نظام حاصل کر لے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار جسے رییٹنگ 2000 یا تھنڈر 2000 کہا جاتا ہے اگست میں مسلح افواج کے حوالے کیا جائے گا۔ نئے ہتھیاروں سے مسلح ہونے کے بعد فوج اپنی اینٹی لینڈنگ صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔ چنگ شان انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فوجی تحقیقی یونٹ کا تیار کردہ ملٹی بیرل سسٹم 45 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنیوالے 40 راکٹ ایک منٹ میں فائر کرسکتا ہے۔ یہ بات فوجی ماہرین کے حوالے سے رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحل تک پہنچنے سے قبل ہی طویل فاصلے تک مار کرنیوالی یہ صلاحیت ایم فیبیس جہاز کو تباہ کرسکتی ہے۔ ٹرک پر لدے لانچرز آٹھ منٹوں میں داغے جانے کے لئے تیار کیے جاسکتے ہیں جبکہ اس وقت سسٹم کو اپنی پوزیشن میں آ نے کے لئے 16 منٹ درکار ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -