بیجنگ میں شدید بارشیں، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی

بیجنگ میں شدید بارشیں، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی

  

بیجنگ(اے این این )چینی دارالحکومت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ چینی سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ 25 افراد ڈوبنے کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ مکانوں کی چھتیں گرنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔ حکام کے مطابق کرنٹ لگنے کے واقعات میں پانچ افراد جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہوا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے پانچ سو سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کی وجہ سے 80 ہزار سے زائد مسافر بیجنگ میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں صرف زیر زمین ریلوے کا نظام پوری طرح سے کام کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اسی طرح سے جاری رہ سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -