ایس ایم کرشنا 26 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرینگے

ایس ایم کرشنا 26 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرینگے

  

 نئی دہلی /سرینگر (آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا چھبیس جولائی جمعرات کے روز مقبوضہ وادی کا دورہ کرینگے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایس ایم کرشنا سرینگر میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرینگے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ اس کے علاوہ وہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ ، گورنر این این ووہرا اور دیگر سیاسی و فوجی حکام کے مطابق ریاست کی تازہ ترین سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کرینگے ۔

مزید :

عالمی منظر -