نیپال مسافر بس دریا میں گرجانے کے نتیجہ میں 15افراد ہلاک

نیپال مسافر بس دریا میں گرجانے کے نتیجہ میں 15افراد ہلاک

  

کھٹمنڈو (اے پی پی) نیپال میں تیزرفتار مسافر بس دریا میں گر جانے کے نتیجہ میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیپالی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس وسطیٰ شہر بٹ وال سے سان کی طرف جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک سومیٹر نیچے دریا میں جاگری۔ حادثے میں 4افراد شدید زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ نیپال میں حالیہ دنوں کے دوران مسافر بسوں کے متعدد حادثوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -