فلپائن میں اجتماعی قبر دریافت، 30 افراد کی باقیات موجودہیں ¾ رپورٹ

فلپائن میں اجتماعی قبر دریافت، 30 افراد کی باقیات موجودہیں ¾ رپورٹ

  

منیلا (این این آئی) فلپائن میں کسان کے ہل چلانے کے دوران اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں 30 افراد کی باقیات موجود ہیں جن کے بارے میں یقین ہے کہ انہیں 1980 کے دہائی میں کمیونسٹ باغیوں کی داخلی تطہیر کے دوران ہلاک کیا گیا۔آرمی ترجمان میجر ہرالڈ کابونوس نے بتایا کہ رومل مالینا کوئیزون صوبے کے ایک دور دراز دیہات میں اپنے کھیت میں ہل چلا رہا تھا جب یہ باقیات دریافت ہوئیں۔ فوج نے اس جگہ کے محاصرے کے لئے ایک ٹیم کو تعینات کیا جبکہ پولیس کے فرانزک ماہرین کی مدد کے ساتھ ان ڈھانچوں کو نکالا گیا۔ کابونوس نے بتایا کہ آخری گنتی تک تقریبا 30 انسانی ڈھانچے پائے گئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ افراد نیو پیپلز آرمی کی کینگرو کورٹس کا نشانہ بنے ہیں جنہوں نے حکومتی انٹیلی جنس ایجنٹس کے شبہ میں متعدد اراکین کو سزائے موت سنائی تھی۔ این پی اے کمیونسٹ پارٹی آف فلپائن کا مسلح ونگ ہے جو 1969 سے ما بغاوت جاری رکھے ہوئے ہے جو ایشیا میں سب طے طویل ترین کمیونسٹ عسکریت پسندی ہے۔ 1980 کی دہائی میں اپنے جوبن کے دنوں میں این پی اے کے ارکان کی تعداد 26 ہزار تک پہنچ گئی تھی تاہم میدان جنگ میں نقصانات کے باعث اب اس کی تعداد صرف چار ہزار جنگجوں تک ہے۔ حکومت کا الزام ہے کہ 1980 کی دہائی کے وسط میں این پی اے نے نام نہاد کینگرو کورٹس قائم کیں ۔جنہوں نے ریاست کے ایجنٹ ہونے کے شبہ میں سینکڑوں افراد کو سزائے موت دی۔

مزید :

عالمی منظر -