اسرائیل میں معاشی حالات سے تنگ ایک اور شخص نے خود کشی کرلی

اسرائیل میں معاشی حالات سے تنگ ایک اور شخص نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 یروشلم (آن لائن) اسرائیل میں ایک اور شخص نے قرضوں اور حکومت کی غیر معیاری معاشی پالیسیوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی رونسفیلڈ کے مطابق ایک چالیس سالہ شخص نے قرضوں اور حکومت کی سخت معاشی پالیسیوں سے تنگ آکر بطور احتجاج وسطی اسرائیل میں واقع بس سٹاپ پر اپنے آپ کو آگ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا ۔واضح رہے کہ اس سے چند دن قبل بھی ایک شخص نے روزمرہ زندگی کی ناکافی سہولیات سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی تھی ۔

مزید :

عالمی منظر -