سنٹرل کاٹن کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

سنٹرل کاٹن کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

  

فیصل آباد(اے پی پی) سنٹرل کاٹن کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیاگیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری بلحاظ عہدہ کمیٹی کے چیئرمین اور اپٹما کے رہنما شہزاد علی خان وائس چیئرمین ہوںگے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ کمیٹی میں پبلک سیکٹرکے 8اور پرائیویٹ سیکٹر کے 17نمائندگان شامل کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے عہدیداران و ممبران کا تقرر 3سالہ مدت کیلئے عمل میں لایاگیاہے۔

مزید :

کامرس -