فلپس کوسال کی دوسری سہ ماہی میں 167 ملین یورو کا منافع

فلپس کوسال کی دوسری سہ ماہی میں 167 ملین یورو کا منافع

  

دی ہیگ (اے پی پی) ڈچ الیکٹرانک فرم فلپس نے سال کی دوسری سہ ماہی میں 167 ملین یورو کا منافع حاصل کیا۔ فلپس کے مطابق ان کو اپریل تا جون 167 ملین یورو (202 ملین ڈالر) کا منافع ہوا ہے اور اس عرصہ میں ان کی مصنوعات کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال فلپس کو کاروبار میں زبردست خسارے کا سامنا رہا۔ فلپس نے گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں 1.35 ارب یورو کا نقصان ظاہر کیا تھا۔ فلپس بنیادی طور پر ٹیلی ویژن سیٹس، چھوٹے گھریلو آلات اور لائٹ بلب بنانے والی کمپنی ہے تاہم فلپس نے حال ہی میں میڈیکل آلات بھی بنانے شروع کر دیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -