ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
سنگاپور (اے پی پی) ایشیائی مارکیٹ میں یورو زون خدشات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔ سنگاپور کے نیویارک مرکنٹائل میں لائٹ سویٹ خام تیل کی ستمبر کیلئے ڈیلیوری 1.13 ڈالر کی کمی کے ساتھ 90.70 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی خام تیل کی ستمبر کیلئے سودے فی بیرل 86 سینٹس کی کمی کے ساتھ 105.97 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔