روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس بالترتیب 5 ہزار 850 روپے اور 6 ہزار 269 روپے پر بند

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس بالترتیب 5 ہزار 850 روپے اور 6 ہزار 269 روپے پر بند

  

کراچی(اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 5 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 5 ہزار 850 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 216 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 269 روپے ہوگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 130 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 37.324 کلوگرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ بالترتیب 5 ہزار 980 روپے اور 6 ہزار 399 روپے پر بند ہوئے۔

مزید :

کامرس -