بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے: یاسر سخی بٹ

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے: یاسر سخی بٹ

  

اسلام آباد (اے پی پی) اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یاسر سخی بٹ نے کہا ہے کہ رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کم از کم سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جانا چائیے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اب رمضان میںتو ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔ انہوںنے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ یاسر سخی بٹ نے کہا کہ تراویح اور نماز کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور جو لوگ مسجد میں نماز اور تراویح پڑھنے آتے ہیں بجلی نہ ہونے گرمی کی وجہ سے ان کا برا حال ہو جاتا ہے اس لئے حکومت کو چائیے کہ وہ خصوصاً سحر، افطار اور نمازوں کے اوقات میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انہوںنے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی کے شارٹ فال کو کم کرنے کے لئے جو پلانٹ بند پڑے ہوئے ہیں انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق فوری طور پر چالو کرے تاکہ بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

مزید :

کامرس -