گائے کی بہتر پرورش سے معاشی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں :ماہرین

گائے کی بہتر پرورش سے معاشی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں :ماہرین

  

راولپنڈی(اے پی پی)لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات گائے کی بہتر پرورش سے معاشی فوائد حاصل کر سکتے ہیں ۔ماہرین نے یہاں اے پی پی سے گفتگو میں مویشی پال حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ گائے کی پرورش کے دوران اس کی عادات کا مشاہدہ کریں اور اس کے مزاج اور موسم کی مناسبت سے اس کی تمام ضروریات کا خیال رکھیں ۔اس طرح نہ صرف وہ گائے کی پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ وہ معاشی طور پر بھی خوشحال ہو سکتے ہیں ۔ماہرین نے کہا کہ گائے ایک حساس جانور ہے اس لیے ہر موسم میں اس کی ضروریات کا خیال رکھا جائے ۔جولائی کے مہینے میں گائے کو گرمی سے بچایا جائے اور برسات کی آمد سے قبل شیڈ کی چھتوں کی مرمت کام مکمل کیا جائے اور فرش کو بھی مضبوط کر لیا جائے ۔

مزید :

کامرس -