قنطاس ائیر کا بلیک بیری کی جگہ ایپل آئی فون ٹیکنالوجی اپنانے کا اعلان

قنطاس ائیر کا بلیک بیری کی جگہ ایپل آئی فون ٹیکنالوجی اپنانے کا اعلان

  

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی اولین ایئر لائن قنطاس نے اپنے ورکرز کی مانگ پر بلیک بیری موبائل انٹرپرائز سروس کی جگہ ایپل آئی فون ٹیکنالوجی اپنانے کا اعلان کر دیا۔ قنطاس نے کہا کہ وہ اپنے 1300 ملازمین کے بلیک بیری سمارٹ فونز تبدیل کر کے ایپل آئی پیڈ میں بدل رہا ہے اور اس کا یہ اقدام ورکرز کی اکثریت کی مانگ پر کیا جا رہا ہے۔ قنطاس کے ترجمان کے مطابق سروسز کی تبدیلی سے ان کے اس مد میں اٹھنے والے اخراجات کی مد میں بھی کمی آئے گی۔ ریسرچ ان موشن کی بلیک بیری سروس کو اب آﺅٹ ڈیٹڈ کہا جا رہا ہے۔ آر آئی ایم نے گزشتہ ماہ آمدنی میں 518 ملین ڈالر کے سہ ماہی نقصان کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پانچ ہزار سٹاف کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بین االاقوامی مارکیٹ میں اس کے شیئرز کی قیمت بھی تقریباً نصف پر آ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -