زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں مجموعی طور پر 133فیصد اضافہ ریکارڈ

زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمدات میں مجموعی طور پر 133فیصد اضافہ ریکارڈ

  

لاہور(کامرس رپورٹر) گزشتہ مالی سال 2011-12 ءکے دوران زیورات اور قیمتی پتھروں کی برآمد میں بالترتیب 128.77 اور 4.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2011-12ءکے دوران زیورات کی برآمدات کا حجم 92 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سے زائد رہا جوگزشتہ مالی سال 2010-11ءمیں 40 کروڑ 29 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔ ماہانہ بنیادوں پر زیورات کی برآمد میں اضافہ رہا ہے جون 2011ءمیں زیورات کی برآمدات کا حجم 5 کروڑ 45 لاکھ 97 ہزار رہا جبکہ جون 2012ءمیں زیورات کی برآمدات کا حجم 6 کروڑ سے تجاوز کر گیا۔ اسی طرح قیمتی پتھروں کی برآمد میں 4.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2011-12ءکے دوران برآمدات کا حجم 39 لاکھ 78 ہزار ڈالر سے زائد رہا جو گزشتہ مالی سال 2010-11ءمیں 38 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔ ماہانہ بنیادوں پر قیمتی پتھروں کی برآمد میں اضافہ رہا ہے۔ 2012ءکے دوران یہ حجم 3 لاکھ 73 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ماہانہ بنیادوں پر 120.83 فیصد برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید :

کامرس -