برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، حاجی محمد حنیف

برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، حاجی محمد حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی( سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو احتجاجی خط ارسال کیا ہے۔ حاجی حنیف طیب نے اپنے خط میں کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ ہزاروں مسلمان خواتین کی بے حرمتی اور سینکڑوں برمی مسلمانوں کو اغوا کیا گیا ہے جبکہ ہزاروں برمی مسلمان بنگلہ دیش کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں جہاں بنگلہ دیش کی حکومت بھی انہیں پناہ دینے سے معذرت کر رہی ہے۔ حاجی حنیف طیب نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ برمی مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلائیں اور برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ حاجی حنیف طیب نے خط میں لکھا ہے کہ سیکولر ہونے کی دعویدار ریاست میں سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام اقوام متحدہ کے عالمی چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -